جعلی افسر بن کر شہریوں کو لوٹنے والے 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ

 جعلی افسر بن کر شہریوں کو لوٹنے  والے 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جعلی سرکاری افسر بن کر شہریوں کو لوٹنے والے 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ انارکلی بازار میں غلام مصطفی اور کاشف نامی شخص اپنے آپ کو سرکاری ملازم ظاہر کر کے دکانداروں کو ہراساں کرنے اور تجاوزات کرنے پر جرمانوں کی مد میں بھاری رقم بٹورنے میں مصروف تھے کہ اس دوران شکایت ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں