سکیورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی کے الزام میں ایک شخص پر مقدمہ

ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس نے سکیورٹی آرڈیننس کی خلاف ورزی کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔
چہلیک پولیس نے ملزم منیجر حفیظ کو سکیورٹی انتظامات مکمل کروانے کیلئے تحریری نوٹس بھجوایا تھا ملزم خلاف ورزی کرتے ہوئے جرم کا مرتکب ہوا پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔