بھوانہ :ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کر دیا،لوٹ کر فرار

بھوانہ :ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے  شہری کو زخمی کر دیا،لوٹ کر فرار

بھوانہ (نمائندہ دنیا )ڈاکوؤں نے دوران واردات مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کر دیا ، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔۔

 تفصیلات کے مطابق تھانہ لنگرآنہ کے علاقہ چک نمبر205 گلہوترانوالی کے رہائشی ساجد علی کلیار سے نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر نقدی اورموبائل چھین لیا جبکہ مزاحمت کرنے پر اسے ٹانگ میں گولی مار کر فرار ہو گئے ،فائرنگ سے ساجد علی زخمی ہو گیا،  زخمی شہری کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں