وارداتیں، شہری موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات سے محروم

وارداتیں، شہری موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات سے محروم

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)مختلف وارداتوں میں شہری موٹرسائیکلوں ،8تولہ طلائی زیورات ودیگر سامان سے محروم۔۔

تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ صدرکے علاقہ کچہ پکہ چکردری کے رہائشی خالدگرمانی اپنے بھائی طارق گرمانی کے ہمراہ موٹر سائیکل پرسوار تونسہ بیراج سے گھر جارہے تھے کہ پل مگسن کے قریب 4ڈاکوؤں نے انہیں روک لیا اور 10 ہزار روپے نقدی اورموٹرئیکل چھین کر لے گئے ۔ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ ہنجرائی مستقل شرقی کا اسمعیل کمہار کلینک پر دوائی لینے آیاکہ اپنی موٹرسائیکل باہر کھڑی کی جو چوری ہوگئی۔ وارڈنمبر14سی کے عبدالرشیدبھٹہ کے گھرکے باہرکھڑی موٹرسائیکل بھی غائب ہوگئی۔ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ وارڈنمبر2گلی ٹیلی فون ایکسچینج والی میں اسحاق کھوکھرکے گھر سے 8تولہ طلائی زیورات اور 4لاکھ 25ہزارروپے نقدی ، وارڈنمبر14سی نقدآباد میں احسن قریشی کے زیر تعمیرمکان میں کھڑے رکشا کے 2ٹائراورچوکھاٹ جنکی مالیت40ہزاربتائی گئی ہے چوری کرلی گئی۔ پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں