نہرسے ایک نوجوان کی لاش مل گئی،دوسرے کی تلاش

نہرسے ایک نوجوان کی لاش مل گئی،دوسرے کی تلاش

قصور(نمائندہ دنیا) مصطفی آباد نہر میں دوستوں کے ساتھ نہاتے ہوئے ڈوب جانے والے نوجوانوں میں سے ایک کی لاش ریسکیو 1122کے عملہ نے سرچ آپریشن سے ڈھونڈ لی۔

تفصیل کے مطابق ملتان کا رہائشی 24سالہ نعمان ولد شاکر گجومتہ فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا، تین روز قبل اپنے 7دوستوں کے ہمراہ گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے مصطفی آباد نہر میں نہانے کے لیے آئے تو اُن میں سے نعمان اور اُس کا دوست گہرے پانی میں چلے جانے کی وجہ سے ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے ، ریسکیو 1122کے عملہ نے سرچ آپریشن کیا، مگر لاشیں نہیں مل رہی تھیں،گزشتہ روز ریسکیو 1122کے عملہ نے سرچ آپریشن کے دوران 24سالہ نعمان ولدشاکر کی لاش ڈھونڈ لی، جبکہ اس کے دوسرے دوست 24سالہ نعمان ولد یونس کی لاش کی تلاش جاری ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں