موبائل چوری کا الزام لگا کر شہری کا اغوا تشدد ،ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)اقبال ٹاؤن پولیس نے شہری پر موبائل چوری کرنے کا الزام لگا کر اغوا اور تشدد کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا ۔۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزم اشفاق کھوکھر نے نوید پر موبائل فون چوری کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے زبردستی اٹھا کر اپنی حویلی میں بند کر دیا، جہاں اس نے نوید پر ڈنڈوں اور سوٹوں سے شدید تشدد کیا۔ متاثرہ شہری نے رہائی کے بعد پولیس کو درخواست دی جس پر مقدمہ درج کر کے کارروائی کی گئی۔