ریڑھیاں کھڑی کرکے روڈ بلاک کرنے والے 5 افراد گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ریڑھیاں کھڑی کرکے روڈ بلاک کرنے والے 5 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
تھانہ فیکٹری ایریا کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 5افراد کو حراست میں لے لیا۔ جن کی جانب سے مین شاہراہ پر ریڑھیاں کھڑی کرکے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کی جا رہی تھی۔ جن کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔