کوٹلی لوہاراں سے گم ہونیوالے کمسن کی لاش برآمد
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ) گزشتہ روز گم ہونے والے کمسن کی لاش برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ شیر پورمیں محمد مدثر کا کمسن سالہ 4سالہ محمد رضوان گلی میں کھیل رہا تھا کہ واپس گھر نہ آیا۔۔۔
جس کو کافی تلاش کرنے کے باوجود کوئی پتہ نہ چل سکا۔ جس کی لاش شیرپور میں بند کار کے قریب سے ملی ہے ۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کردی ہے ۔ لاش ملنے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے ، مقامی افراد روزانہ کی بنیاد پر بچوں کے لاپتہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔