کاہنہ: دلہے کے دوست کی فائرنگ ،4 بچوں سمیت 6 زخمی

کاہنہ: دلہے کے دوست کی فائرنگ ،4 بچوں سمیت 6 زخمی

لاہور( کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کی زد میں آکر 4 بچوں سمیت6افراد زخمی ہو گئے ۔

بتایاگیا ہے کہ زخمیوں میں مقصود ، ریان اور شہریار اور دیگر شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔فائرنگ دلہے کے د وست حمزہ فاروق نے کی جو بعد ازاں فرار ہوگیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے رائفل برآمد کر لی ۔پولیس کے مطابق ملزم کو ہیومن انٹیلی جنس سے ٹریس کرکے جھلکے گاؤں سے حراست میں لیا۔پولیس کے مطابق جھلکے گاؤں میں شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست نے رائفل سے فائرنگ کی ۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے جنرل ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں