راہ جاتی لڑکی کو ہراساں ، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے پر مقدمہ

راہ جاتی لڑکی کو ہراساں ، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے پر مقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)راہ جاتی لڑکی کو ہراساں و پریشان کرتے ہوئے اس کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے ملز موں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے چک نمبر 268 رب کے قریب اسلم نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی کو سکول جاتے ہوئے راستے میں ملز موں کی جانب سے آئے روز تنگ کرنے کے ساتھ ہراساں و پریشان کیا جانا معمول بنا لیا گیا ہے ۔ جبکہ اس دوران اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ بھی کی گئی ہے ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کے خلاف قانونی کارر وائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں