دربار بی بی پاکدامن میں زائرین سے وارداتیں کرنیوالا گینگ گرفتار

 دربار بی بی پاکدامن میں زائرین  سے وارداتیں کرنیوالا گینگ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ نے دربار بی بی پاکدامن میں زائرین کے ساتھ وارداتیں کرنے والا 3 رکنی پیشہ ور گینگ گرفتار کر لیا۔

 ڈولفن ٹیم نے مزارپر آنے والی ڈیرہ اسماعیل خان سے آئی فیملی سے موبائل چھیننے والے 3 ملزموں کوتعاقب کے بعد گرفتار کر کے 2موبائل برآمد کر کے متاثرہ فیملی کے حوالے کر کے ملزموں کومزید تفتیش کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ملز م مختلف شہروں سے آئے زائرین کو لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے۔ جبکہ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے کہا دیگر اضلاع سے لاہور آنے والے مہمانوں کی جان و املاک کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں