میو ہسپتال : اغوا ہونے والی لڑکی بازیاب، ملزم گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر) میو ہسپتال چوکی، گوالمنڈی پولیس نے اغوا کے مقدمے میں مطلوب 15سالہ لڑکی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا جبکہ ملزم عظیم کو بھی موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق مذکورہ لڑکی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ شفیق آباد میں درج ہوا تھا۔ لڑکی روزمرہ کا سامان لینے کیلئے گھر سے نکلی مگر واپس نہ پہنچی، جس پر ورثا نے تلاش کے بعد تھانے میں رپورٹ درج کرائی ۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم عظیم لڑکی کو ورغلا کر اپنے ساتھ لے گیا تھا۔