قصور، متعدد وارداتیں، لاکھوں روپے، زیورات چھن گئے
قصور(نمائندہ دنیا)ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے نقدی ،موبائل فون، طلائی زیورات اور موٹر سائیکلیں چھین لیں۔
دولے والا صدر قصور کے نزدیک سے ڈاکوؤں نے پیرووالا روڈ قصور کے رہائشی طارق نعیم سے ہزاروں روپے نقدی چھین لیے ۔ وڈانہ مصطفی آباد کے قریب سے ڈاکوؤں نے صادق آباد کے رہائشی شاہد حسین سے 25 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ دیناناتھ صدر پھول نگر کے قریب سے ڈاکوؤں نے لیاقت علی سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ لاری اڈا چونیاں سے نوسر بازوں نے غلام مصطفی کی والدہ سے نوسربازی کرکے 10 ہزار روپے نقدی اور ایک تولہ طلائی زیورات ہتھیا لیے ۔ الہ آباد سے نامعلوم چور محمدعارف کے گھر سے 30ہزار روپے نقدی اور دو موبائل فون چوری کرکے لے گئے ۔ جمبر کے قریب سے نامعلوم چوروں نے پرانا کارخانہ چھانگا مانگا کی رہائشی خاتون اسماء صدف کے پرس سے ہزاروں روپے چوری کرلیے۔ مان صدر قصور سے نامعلوم چور خرم علی کی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے۔ کوٹ رادھاکشن سے نامعلوم چور پیمار اوتاڑ کے رہائشی محمدعظیم کی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے ۔ ججل الہ آباد سے نامعلوم چور محمد ارشد کی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے ۔ واندر سرائے مغل سے نامعلوم چور نعیم رمضان کی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے۔