خاتون کے اغوا کے دوران مزاحمت ، ماں کو گولی مار دی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی شدہ خاتون کے اغوا کے دوران مزاحمت کرنے پر مبینہ طور پر اسکی والدہ کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا گیا۔۔
تھانہ صدر سمندری کے علاقے چک نمبر 473 گ ب کے رہائشی اکبر علی نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر اس کی شادی شدہ نواسی کو گھر سے اغواکرلیا اور اس دوران مزاحمت کرنے پر اس کی بیٹی کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے بعد ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔