شادی تقریب میں ہوائی فائرنگ پر5 افرادکیخلاف مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)شادی پرتقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقہ میں سب انسپکٹر ارسلان نے شہری کی شکایت پر کارروائی کی جہاں ملزم رضوان اور اسکے دیگر چار ساتھی شادی پرتقریب میں اندھا دھند فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلا رہے تھے جو کہ پولیس کے پہنچنے پر موقع سے فرار ہو گئے ۔