نوکری کا جھانسہ دیکر جواں سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا گیا
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نوکری کا جھانسہ دیکر جواں سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔
تھانہ ترکھانی کے علاقہ 42 گ ب سے یاسمین کو ملزم عبدالزاق نے نوکری دلوانے کا جھانسہ دیا اور انٹرویو کے بہانے بلا کر اپنے تین دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے گیا ۔تھانہ سمن آباد کے علاقہ سے خاتون کو نامعلوم شخص نے اغوا کر لیا ۔بلال چوک کے قریب علی کی بیوی نور فاطمہ گھر کے باہر کام کر رہی تھی کہ اس دوران نامعلوم ملزم نے اسے اغوا کر لیا پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان اور مغویان کی تلاش شروع کر دی ۔