لین دین کے تنازع پر نوجوان کو مار مار کر ادھ موا کر دیا
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)لین دین کے تنازع پر نوجوان کو مار مار کر ادھ موا کر دیا گیا۔
تھانہ صدر کے علاقہ 225 چک میں عدیل مسیح گھر کے باہر موجود تھا کہ اس دوران ملزم سوئیل نے اپنے دیگر پانچ ساتھیوں کے ہمراہ اسے قابو کر لیا اور بعد ازاں لاتوں مکوں سے تشدد کر کے شدید زخمی کر دیا ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔