اغوا کی جھوٹی کال پر مقدمہ درج، ملزم گرفتار
شاہ پور (نمائندہ دنیا )تھانہ جھاوریاں پولیس نے پکار 15 پر اغواء کی جھوٹی کال کرنے والے ملزم محمد شہباز کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق محمد شہباز نے اطلاع دی کہ مانکے والا کے قریب اس کے ساتھ ڈکیتی ہوئی ہے ۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ کوئی واردات پیش نہیں آئی بلکہ شہباز کا جھگڑا نعمان نامی شخص سے ہوا تھا، جس پر اس نے جھوٹی کال کر دی۔پولیس نے محمد شہباز کا موبائل فون قبضے میں لے کر اس کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔