قصور اور گردونواح سے 3خواتین ،5بچوں کواغوا کرلیاگیا
قصور(نمائندہ دنیا،خبرنگار)قصور اور گردونواح سے 3خواتین اور5بچوں کو مبینہ طور پراغوا کرلیاگیا۔ تھانہ بی ڈویژن قصور کی حدود محمد نگر سے خاتون اپنے دو چھوٹے بچوں کیساتھ لاپتا ہو گئی ،وہ بچوں دوا لینے گھر سے دکان پر گئی ۔
چھانگامانگا سے 3 بچے لاپتاہوگئے ۔ شہری نے اپنے دو بیٹوں اور بھانجے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروا دی۔ بچے ماموں کے پاس آئے ہوئے تھے اور انہیں چھانگا مانگا فلائی اوور کے قریب گھر جانے کیلئے رکشے پر بٹھایا گیا تھا۔ سیددا کھوہ جھنڈ والا کے رہائشی عباس کی 35 سالہ بیوی (ب)اورمحلہ پیر بخاری کے رہائشی فیاض کی 17سالہ بیٹی (ز) کوگھر کے قریب سے اغوا کرلیاگیا۔کوٹ رادھا کشن کے محلہ جج والا میں 20 سالہ لڑکی ثمینہ عثمان نیم بیہوشی کی حالت میں ملی جسے ریسکیو اہلکاروں نے فوری تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔ لڑکی نے اپنا نام ثمینہ عثمان بتایا، وہ رابطہ نمبر اور درست پتہ نہ بتاسکی ،پولیس کو اطلاع کر دی گئی جو مصروف تفتیش ہے ۔