ڈمپرکی ٹکر،موٹر سائیکل سوار جاں بحق، بیوی شدید زخمی
الہ آباد،قصور (نمائندہ دنیا، خبر نگار)موٹر سائیکل سوار ڈمپرکی ٹکرسے جاں بحق بیوی شدید زخمی ، بچہ محفوظ رہا ، چھانگا مانگا روڈ پربھوئے آصل موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو کچل ڈالا ۔
گاؤں واں کھارا کا رہائشی 38 سالہ امین بیوی اور بچے کے ہمراہ کوٹ رادھاکشن سے واپس گھر آرہا تھا کہ حادثہ کا شکار ہو کر دم توڑ گیا ، اہلیہ شدید زخمی ہوگئی جسے فوری ٹی ایچ کیو ہسپتال داخل کرادیا گیا، بعدازاں نازک حالت پر لاہور منتقل کر دیا گیا جبکہ بچہ حادثے میں محفوظ رہا ۔پولیس نے ڈمپر کو قبضہ میں لے کر قانونی کار روائی کا آغاز کردیا ۔