شادی شدہ خاتون سے زیادتی ،ویڈیو ریکارڈ کر کے بلیک میلنگ

شادی شدہ خاتون سے زیادتی ،ویڈیو ریکارڈ کر کے بلیک میلنگ

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)شادی شدہ خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے ، قابلِ اعتراض ویڈیو ریکارڈ کر کے بلیک میل کرنے اور لاکھوں روپے ہتھیانے کا انکشاف ہوا ہے۔

تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے اچکیرہ کے قریب شان احمد نامی شہری نے پولیس کو درخواست دی کہ ملز موں نے مبینہ طور پر اس کی اہلیہ کو گن پوائنٹ پر قابو کر کے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس دوران قابلِ اعتراض ویڈیو بھی ریکارڈ کی گئی جسے بعد میں بلیک میلنگ کے ذریعے لاکھوں روپے ہتھیانے کے لیے استعمال کیا گیا۔شکایت کنندہ کے مطابق ملزمان نے بعد ازاں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی کر دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں