دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کے سوٹ چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے سوٹ چوری کر لئے گئے۔
تھانہ کوتوالی کے علاقے چنیوٹ بازار میں قائم عابد نامی شہری کی دکان کے تالے توڑ کر ملزم لاکھوں روپے مالیت کے سوٹ اور نقدی چوری کر کے لے گئے ۔ جس پر پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔