پتنگیں تیار کر کے فروخت کرنے والا ڈیلر گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاؤن پولیس کا چھاپہ ،پتنگیں تیار کر کے فروخت کرنے والا ڈیلر ملزم گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے دوران کارروائی پتنگیں تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر ملزم عمران عرف مانی کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی 709 تیار پتنگیں 15 کیمیکل ڈور کی چرخیاں بانسی تیلے ،گڈی پیپر سمیت دیگر خام مال برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے احاطہ کے اندر پتنگیں تیار کرنے والی چھوٹی فیکٹری بنا رکھی تھی۔