کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی‘ انسانی سمگلنگ پر 4ملزم گرفتار
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 4ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ فضل وہاب اور کامران خان کوچھاپہ مار کارروائی میں گرفتار کیا گیا جن سے بھاری تعداد میں مختلف رجسٹرڈ کمپنیز کی جعلی پروڈکٹس برآمد کر لی گئیں۔
ملزم رجسٹرڈ کمپنیز کی جعلی پروڈکٹس تیار کرنے ، سٹاک رکھنے اور فروخت میں ملوث پائے گئے جبکہ انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 انتہائی مطلوب اشتہاری ملزموں شاہد عمر اورشیخخرم شیخوپورہ اور سیالکوٹ سے گرفتارکرلیے گئے ۔ ملزموں نے شہریوں کو آسٹریلیا اور سعودی عرب ملازمت کا جھانسہ دے کر 22لاکھ 20روپے ہتھیائے ۔اوربیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے تھے ، ترجمان کے مطابق ملزم شیخ خرم 2 مقدمات میں ایف آئی اے لاہور زون کو مطلوب تھاملزموں سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔