ڈولفن سکواڈ:وارداتوں کی سینچری کرنیوالے گینگ کا سرغنہ گرفتار

ڈولفن سکواڈ:وارداتوں کی سینچری کرنیوالے گینگ کا سرغنہ گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے لاہور شہر میں وارداتوں کی سینچری کرنے والا گینگ کا سرغنہ گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے وارداتوں کی 100 سینچری کرنے والے ملزم کو انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے سمن آباد سے گرفتار کیا،ڈولفن ٹیم کو گرفتاری کے وقت ملزم کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم پر ڈکیتی، چوری، جھپٹا، گینگز و دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں، بعد ازاں ملزم فیصل قانونی کارروائی کیلئے تھانہ گلشن راوی کے حوالے کے حوالے کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں