کار ٹرالر سے ٹکرا گئی، خاتون جاں بحق، دو بچے زخمی

کار ٹرالر سے ٹکرا گئی، خاتون جاں بحق، دو بچے زخمی

ماہم موقع پر ہی چل بسی، ایک ماہ کا شیر خوار اور دو سالہ عمارہسپتال منتقل

جلال پورپیروالا (نامہ نگار)موٹروے ایم فائیو پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں کار ٹرالر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دو کمسن بچے زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق حادثے میں 25 سالہ خاتون ماہم موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، جبکہ ایک ماہ کا شیر خوار اور دو سالہ عمار زخمی ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمی بچوں اور جاں بحق خاتون کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔ حادثے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں