رکشہ سوار خاتون کے پرس کا صفایا

رکشہ سوار خاتون کے پرس کا صفایا

فیصل آباد( سٹی رپورٹر)رکشے میں سفر کرنے والی خاتون کے پرس کا جیب تراشوں نے صفایا کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے اچکیرہ کے قریب شمیم نامی خاتون رکشے میں سفر کر رہی تھی کہ اس دوران نامعلوم جیب تراشوں نے اس کے پرس سے نقدی، موبائل اور دیگر قیمتی سامان چوری کرلیا۔ پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں