طالبہ ہراسانی کے 2 ملزم گرفتار
لاہور(آن لائن) اسلام پورہ پولیس نے گلی سے گزرتی ایک طالبہ کو ہراساں اور دست درازی کرنے والے موٹر سائیکل سوار دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری ریسپانس دیتے ہوئے کارروائی کا آغاز کیا۔پولیس کے مطابق قریبی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان حسن اور عمر کی شناخت کی گئی۔، جس کے بعد انہیں ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔