منشیات فروش گرفتار ، ایک کلو سے زائد ہیروئن ،200 لٹر شراب برآ مد

منشیات فروش گرفتار ، ایک کلو سے  زائد ہیروئن ،200 لٹر شراب برآ مد

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عظیم عرف سوہنی منشیات فروش اور2 شراب فروشوں کو گرفتار کرکے ایک کلو 420گرام ہیروئن اور شراب فروشوں کے قبضہ سے 200 لٹر شراب برآمد کر لی۔

ایس ایچ او سول لائن انسپکٹر غازی عدنان اعجاز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عظیم عرف سوہنی،شراب فروش احتشام اور مسعود کوگرفتارکر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں