مہندی کی تقریب میں رقص ،فائرنگ ،دولہا سمیت 10 گرفتار

مہندی کی تقریب میں رقص ،فائرنگ ،دولہا سمیت 10 گرفتار

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا،تحصیل رپورٹر )مہندی کی تقریب پر پولیس کا چھاپہ، ڈیک لگا کر میوزک اور ہوائی فائرنگ کرتے دو خواتین اور دولہا سمیت 10 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ، تین ملزم فرار ہو گئے ۔

ایس ایچ او انسپکٹر ریاض گوندل کو اطلاع ملی کہ نواحی گاؤں کڑیال کلاں میں اسامہ نامی نوجوان کی مہندی کی تقریب کے دوران مرد و خواتین اونچی آواز میں ڈیک لگا کر ڈانس کر رہے ہیں اور ہوائی فائرنگ بھی کی جا رہی ہے جس پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام مرتضیٰ نے پولیس نفری کے ہمراہ عمر فاروق بلوچ کی حویلی پر چھاپہ مارا جہاں سے دو خواتین سعدیہ اور شمیم بی بی ، اسامہ، ابوبکر، شفقت، نعیم وغیرہ 10 افراد کو گرفتار کر لیا تاہم شاہ زیب، سلمان اور وقاص ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے پولیس نے ایمپلی فائر چلانے والے ملزمان عمران اور عابد کو سا ئونڈ سسٹم سمیت گرفتار کر لیا جبکہ موقع سے 30 بور پستول، گولیوں کے خول اور کار بھی تحویل میں لے لی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں