قطرسے آئی خاتون غیرت کے نام پرقتل ،بہن نے پردہ اٹھادیا

قطرسے آئی خاتون غیرت کے نام پرقتل ،بہن نے پردہ اٹھادیا

شوہرکوسمیراپر ناجائزتعلقات کا شبہ تھا، اسنے بہانے سے اسے ٹیکسلا پاکستان بھجوایا ولید اوراسرانے گولیاں ماریں، واردات کابہانہ بناکرلاش ہسپتال پہنچادی:بہن ثناء

ٹیکسلا (نمائندہ دنیا )واہ کینٹ کے علاقہ لالہ زار میں قطر سے آئی خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا، مقتولہ کی بہن نے بھانڈا پھوڑ دیا ،سمیرا نامی خاتون کو اس کے خاندان والوں نے ہی اس کے شوہر کے کہنے پر قتل کیا،مقتولہ کی بہن ثناء نے پولیس تفتیش کے دوران اصل کہانی سے پردہ اٹھا دیا ،ثناء نے پولیس کو بتایا ہے کہ میری بہن سمیرا قطر میں فیملی کے ساتھ رہائش پذیر تھی، اس کے شوہر کو اس پر ناجائز تعلقات کا شبہ تھا جس نے اسے بہانے سے پاکستان بھجوایا جہاں اس کے گھر والوں نے خاندان کے دیگر افراد سے مشاورت کے بعد غیرت کی بھینٹ چڑھا دیا ،مقتولہ کی نو ماہ کی بیٹی قطر میں اس کے خاوند کے پاس ہے ، مقتولہ کی بہن نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ میری بہن کو اس کے رشتہ دار ولید اور اسرار نے فائرنگ کر کے قتل کیا اور گھر والے اس کی لاش کو واردات کا بہانہ کر ہسپتال لے گئے ،پولیس کے مطابق ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں