ڈیرہ اسماعیل خان :نامعلوم افراد کی فائرنگ ،وکیل قتل
ڈیرہ اسماعیل خان(آئی این پی )ڈیرہ اسماعیل خان میں پیشی کے بعد عدالت سے واپس جانے والے وکیل شیران خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سیم نالہ کے قریب کی گئی، زخمی وکیل کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔ وکیل شیران خان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن سے تھا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے ۔