نوشہرہ ورکاں:بغیر تصدیق گوشت فروخت کر نے پر قصاب کیخلاف مقدمہ
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا ) بغیر مہر ذبح خانہ گوشت فروخت کرنے پر قصاب کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال نے نواحی گاؤں کڑیال کلاں میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے بغیر مہر ذبح خانہ گوشت فروخت کرنے پر عمران نامی قصاب کے خلاف مقدمہ درج کر ا دیا کارروائی کے دوران شہریوں کی جانب سے گوشت کے معیار پر بھی سوالات اٹھائے گئے جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد اقبال کو گوشت کا معیار چیک کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ملزم کے خلاف مضر صحت گوشت فروخت کرنے کی شکایات بھی موصول ہو رہی تھیں ۔اسسٹنٹ کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ مضرصحت اشیاء فروخت کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔