لالہ موسیٰ:مین بازار میں رکشے کھڑے کرنیوالوں کیخلاف کارروا ئی

 لالہ موسیٰ:مین بازار میں رکشے کھڑے  کرنیوالوں کیخلاف کارروا ئی

لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )میونسپل کمیٹی کی مین بازار میں رکشہ والوں کیخلاف کارروائی،2کیخلاف مقدمات درج کرا دئیے ۔

میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ کے تجاوزات انسپکٹر علی نادر چودھری نے مین بازار میں پابندی کے باوجودرکشہ کھڑا کرنے اورراستہ بندکرنے پر محمدصابر سکنہ خواص پورکو رکشہ نکالنے کاکہاتو اس نے عملہ سے ہاتھاپائی اور گالم گلوچ کی جبکہ رکشہ ڈرائیور امجدفاروق سکنہ خواص پورکو بھی عملہ تجاوزات نے بازار میں رکشہ کھڑاکرنے سے منع کیاتو اس نے بھی تجاوزات عملہ سے ہاتھاپائی اور گالم گلوچ کیا جس پرمیونسپل کمیٹی کی طرف سے دونوں کیخلاف تھانہ سٹی میں مقدمات درج کراد ئیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں