بھٹے کا منیجراور2ساتھی 25لاکھ روپے لیکر فرار
مصطفی آباد (نامہ نگار)مصطفی آباد میں مالک کی غیرموجودگی میں برکس کمپنی کا منیجراپنے 2جونیئر ساتھیوں کے ساتھ ملکر 25 لاکھ سیل کی رقم لے کر فرار ہوگیا۔
میر محمد کے رہائشی امان اﷲ نے پولیس کو بتایا کہ اس نے گاؤں کے قریب برکس کمپنی کے نام سے بھٹہ لگایا ہوا ہے ،گزشتہ روز وہ ستوکی سے گاہکوں سے پیسے وصول کرنے کے بعد شام کو واپس آیا تو بھٹہ میں بطور منیجرکام کرنے والا محمد خاں اور اس کے جونیئرعرفان اور میاں خاں سیل کی رقم 25لاکھ روپے لے کر فرار ہوچکے تھے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔