چالو بھٹی پر چھاپہ ،160لٹر لہن،60لٹر شراب برآمد
چالو بھٹی پر چھاپہ ،160لٹر لہن،60لٹر شراب برآمد عنصر عباس شراب کشید کرتے پکڑا گیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج
سلانوالی (نمائندہ دنیا) سلانوالی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نواحی گاؤں میں قائم شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو شراب کشید کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، جبکہ بھاری مقدار میں شراب اور لہن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ سلانوالی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر نواحی چک نمبر 142 شمالی میں کارروائی کی، جہاں عنصر عباس غیر قانونی طور پر شراب کشید کر رہا تھا۔ پولیس نے موقع پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے 160 لٹر لہن اور 60 لٹر تیار شدہ شراب برآمد کر لی۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔