جنوری میں پتنگ بازوں،فروشوں کیخلاف 38مقدما ت درج
جنوری میں پتنگ بازوں،فروشوں کیخلاف 38مقدما ت درج 2664پتنگیں،ڈور کے 300سے زائد پنے اور چرخیاں برآمد کر لی گئیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایات پر سرگودھا پولیس نے انسانی جانوں سے کھیلنے والے پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف ماہِ جنوری میں جاری مہم کے دوران سینکڑوں پتنگیں اور ڈوریں برآمد کر کے درجنوں افراد کو قانون کی گرفت میں لایا گیا۔ سرگودھا پولیس نے ضلع بھر کے مختلف تھانہ جات میں کارروائیاں کرتے ہوئے پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کل 38 مقدمات درج کر کے 2,664 پتنگیں قبضے میں لے لیں، خونی دھاتی ڈور کے 300 سے زائد پنے اور چرخیاں برآمد کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کیا ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے اس حوالے سے واضح کیا کہ پتنگ بازی محض ایک کھیل نہیں بلکہ ایک خونی مشغلہ ہے جس کی اجازت کسی صورت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کی ہے کہ پتنگیں اور ڈور تیار کرنے والے کارخانوں اور گوداموں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز تیز کیے جائیں۔