گھر سے کالج جانے والی طالبہ پراسرارطورپر غائب
سمبڑیال(سٹی رپورٹر)گھر سے کالج جانے والی طالبہ پراسرارطورپر غائب ہوگئی ۔
تھانہ سمبڑیال کے موضع ملکھانوالہ کے رہائشی فدا کی ہمشیرہ انعم ندیم جو گورنمنٹ کالج برائے خواتین سمبڑیال میں بی ایس کی طالبہ ہے گھر سے کالج وین پر کالج گئی اورچھٹی کے بعد واپس نہیں آئی، تھانہ سمبڑیال پولیس نے بھائی کی درخواست پر نامعلوم ملزموں کے خلاف اغواکا مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ۔