نوسر باز نشہ آور رومال سونگھا کر نقدی موبائل فون لے اڑے

 نوسر باز نشہ آور رومال سونگھا کر  نقدی موبائل فون لے اڑے

کامونکے (تحصیل رپورٹر)دو نوسر باز نشہ آور رومال سونگھا کر شہری سے ہزاروں روپے اور موبائل فون لے کر فرار ہو گئے ۔

چوک غوثیہ کے افنان کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے قریب روکا گیا۔ موٹر سائیکل سوار افراد نے نشہ آور رومال سونگھایا۔ افنان بیہوش ہو گیا۔ ستر ہزار روپے اور دو موبائل فون چھین لیے گئے ۔ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں