خاتون سمیت دو افراد کا اقدام خودکشی ،ہسپتال منتقل
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)خاتون سمیت دو افراد کا اقدام خودکشی،نواحی گاؤں پنج گرائیں کے رہائشی 40سالہ سیف اﷲ نے گھریلو جھگڑے پر زیریلی گولیاں کھا لیں ۔
دوسرے واقعہ میں پھمہ سراکی رہائشی 32سالہ روبی نے نامعلوم وجوہات پر زہریلی گولیاں نگل لیں دونوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کیا گیا جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ ریفر کر دیا گیا۔