مقدمہ بازی پر 5 افراد نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنادیا
کامونکے (تحصیل رپورٹر)مقدمہ بازی کی رنجش پر خاتون سمیت پانچ افراد نے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔
بتایا گیا ہے کہ گھنیا کا ذوہیب کچہری سے واپسی پر جی ٹی روڈ بھولا پیر کے قریب روکا گیا۔ ملزم جاوید، زاہدہ پروین اور تین نامعلوم افراد نے تشدد کیا۔ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔