کھڈیاں:بجری اتارتے کرنٹ لگنے سے ٹرک کا ہیلپرجاں بحق
کھڈیاں خاص(نمائندہ دنیا)کھڈیاں خاص میں بجری اتارتے کرنٹ لگنے سے ٹرک کا ہیلپرجاں بحق ہوگیا۔
نواحی گاؤں ڈھنگ شاہ مائنر پر زیر تعمیر سڑک کیلئے ٹرک سے بجری اتارتے ہوئے اوپر سے گزرنے والی بجلی کی تار سے ٹرک کے ہیلپر محمد مزمل کو کرنٹ لگا۔ریسکیو عملہنے ابتدائی طبی امداد دی۔اسے تشویشناک حالت میں علاج معالجہ کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز بلھے شاہ ہسپتال قصور لیجایا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا۔