عمرہ کی آڑ میں 76شہریوں سے کروڑوں کافراڈ‘ 2ملزم گرفتار
گوجرانوالہ‘سیالکوٹ (نیوز رپورٹر‘ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ نمائندہ دنیا)ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کا عمرہ کے نام پرفراڈ کرنیوالے ملزمان کیخلاف کارروائی۔
عمرہ کی آڑ میں 76 شہریوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ کے مرکزی ملزمان گرفتار ۔بد نام زمانہ ٹریولنگ ایجنسی حاجی ٹریولز کے مالکان محمد جاوید بٹ اور محمد شاہد بٹ کو گجرات کے علاؤہ ڈنگہ سے گرفتارکیا گیا ۔گرفتار ملزمان جاوید بٹ اور شاہد بٹ روپوش تھے جن کے نام بھی ایف آئی اے نے پی این آئی ایل میں بھی شامل تھے ۔گرفتار ملزمان نے 76شہریوں سے عمرہ کے نام پر 2سے 3لاکھ فی آدمی رقم ہتھیائی ہوئی تھی۔ گرفتار ملزمان شہریوں کو جعلی رسیدیں اور جعلی ٹکٹس بھی فراہم کرتے تھے ۔ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ زون محمد بن اشرف کا کہنا ہے کہ سادہ لوح عوام کے ساتھ مذہبی فریضہ کی ادائیگی کے نام پر رقم ہتھیانا ناقابل معافی ہے اور انکو کیفر کردار تک پہنچانا ایف آئی کی ذمہ داری ہے ۔