سیالکوٹ :ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے طالب علم جاں بحق
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے طالب علم جاں بحق ہو گیا ۔
سمبڑیال کا رہائشی نجی کالج کا طالبعلم16سالہ زیب مرزا جو موٹرسائیکل پر سمبڑیال کالج جا رہا تھا کہ بنگلہ چوک کے قریب ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی جس سے طالب علم نیچے گرا اور عقب سے آنے والی کار کے نیچے آ کر کچلا گیا اور موقع پر چل بسا ۔