پیرمحل : بھاری مقدار کی منشیات سمیت شخص گرفتار

پیرمحل : بھاری مقدار کی  منشیات سمیت شخص گرفتار

پیرمحل (نمائندہ دنیا )چوکی انچارج حسام الدین کاٹھیہ نے منشیات فروش شہزاد ولد غلام مصطفی کو ریلوے پھاٹک پیرمحل سے گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1450 گرام چرس برآمد کی۔

ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری مخبر کی اطلاع پر عمل درآمد کے دوران عمل میں آئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں