ماہ صیام :پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر 184افرادگرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)رمضان المبارک کے دوران گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف لاہور پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ کریک ڈائون تیز کر دیا۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر ابتک 184 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ یکم رمضان سے ابتک 77 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔ شہریوں کو سستی اور معیاری اشیائے خورونوش کی فراہمی کیلئے بھرپور معاونت کی جا رہی ہے ۔ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ اورذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائیاں جا ری ہیں۔