گڑھ مہاراجہ: کار سرکار میں مداخلت کے الزام پر 14 دکانداروں کیخلاف مقدمہ درج

گڑھ مہاراجہ: کار سرکار  میں مداخلت کے الزام پر 14  دکانداروں کیخلاف مقدمہ درج

گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا )کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں بلڈنگ انسپکٹر میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ حسنین رضا کی شکایت پر 14 دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

گزشتہ روز نقشہ کی منظوری کے بغیر تعمیر شدہ دکان کو سیل کرنے کے لیے عملہ لیہ روڈ گڑھ موڑ مارکیٹ پہنچا، تو نعیم اظہر، مدثر عباس سیال، یسین گوشہ، شوکت وڑائچ اور دیگر دس افراد نے سرکاری حکم کی تعمیل میں رکاوٹ ڈالی۔ اس کے نتیجے میں تھانہ گڑھ مہاراجہ میں 14 افراد کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور دیگر الزامات پر مقدمہ درج کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں