بچیانہ: سینکڑوں لٹر دیسی شراب اور لہن برآمد ، ملزم گرفتار
بچیانہ (نمائندہ دنیا )پولیس تھانہ لنڈیانوالہ نے عید الفطر کے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں لٹر تیار دیسی شراب اور لہن برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔
گذشتہ روز پولیس نے چک نمبر 633 گ ب میں رہائشی آصف جاوید وسیر کی حویلی پر چھاپہ مارا، جہاں سے 140 لٹر تیار دیسی شراب اور 200 لٹر لہن برآمد کی گئی۔ پولیس نے ملزم آصف جاوید وسیر کو موقع پر گرفتار کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی۔ملزم نے شراب فروخت کرنے کے لیے اپنے ڈیرہ پر ذخیرہ کر رکھی تھی، جس کی اطلاع مخبر نے پولیس کو دی تھی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ محسن ہرل نے کہا کہ منشیات اور غیر قانونی شراب فروشی ایک لعنت ہے جو نسلوں کو تباہ کر رہی ہے ، اور ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔