غیر قانونی راستوں سے بیرون ملک جانے والا مسافر گرفتار

 غیر قانونی راستوں سے بیرون  ملک جانے والا مسافر گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)غیر قانونی راستوں سے بیرون ملک جانے والا مسافر بے نقاب، ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر قمر الحسن سکنہ سیالکوٹ کوگرفتارکرلیا

جو پرتگال سے ترکی کے راستے کراچی پہنچا،امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک رویے پر مسافر کو انچارج شفٹ کے پاس ریفر کیا گیا۔پوچھ گچھ میں انکشاف ہوا کہ مسافر نے ایران اور ترکی کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ کاسفر کیا، بعد ازاں مسافر پرتگال پہنچا اور عارضی رہائشی پرمٹ حاصل کیا،ملزم نے ایجنٹ افضل سکنہ سیالکوٹ سے رابطے کا اعتراف کیا جس نے 1 لاکھ 50 ہزار کے عوض غیر قانونی سفر کا انتظام کیا۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں