خواتین سے چھیڑ چھاڑ ‘روکنے پر فائرنگ ‘رقم ‘فون چھین لیا
3موٹر سائیکلوں پر سوار فیضان اور ساتھیوں نے احسن اور حسن کو دھمکیاں بھی دیں
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دُنیا )تین سائیکلو ں پر سوار ملزموں کی پارک میں جاتی خواتین سے چھیڑ چھاڑ ،منع کرنے پر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے مبینہ طور پر قیمتی موبائل فون ، رقم چھین لی اور فرارہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق گلی مولوی فضل الٰہی، ونیکے چو ک کے رہائشی محمد اکرام کا بیٹا محمد احسن اور محمد حسن سسرالی رشتہ دار خواتین کے ہمراہ رکشہ میں سوارہوکر کسوکی روڈ پر واقع فیملی پارک میں جارہے تھے کہ راستہ میں 3 موٹر سائیکلوں پر سوار6 افراد فیضان ناہرہ سکنہ گڑھی اعوان، نبیل سکنہ محلہ بہاولپور، شبیر وغیرہ نے لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ شروع کردی جس پر محمد احسن اور حسن نے انہیں منع کیا تو ملزموں نے آگے جا کر انہیں روک کر نہ صرف سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں بلکہ مبینہ طور پر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ہزاروں روپے اور ایک لاکھ سے زائد قیمت کا موبائل فون چھین لیا اور فرار ہوگئے ۔ متاثرہ افراد نے ملزموں کیخلاف پو لیس کو کارروائی کیلئے در خواست دیدی ۔